ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 338ورکروں کووزیر اعظم کے شرم ایوارڈ عطا کیے گئے 

338ورکروں کووزیر اعظم کے شرم ایوارڈ عطا کیے گئے 

Tue, 27 Feb 2018 10:47:16    S.O. News Service

نئی دہلی26فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایم وینکیا نائیڈو نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سنتوش کمارگنگوار کی موجودگی میں 338 ورکروں کی عزت افزائی کی۔ آج سال 2011، 2012، 2013، 2014، 2015 اور 2016کے لیے 194ایوارڈعطا کیے گئے۔ایوارڈ پانے والے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے قحط آنے والے پبلک سیکٹر کمپنیوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ایسے یونٹوں کے ملازمین ہیں، جن میں 500 سے زیادہ ورکر کام کرتے ہیں۔یہ ایوارڈ ان ورکروں کے تعاون کے لئے دیئے جاتے ہیں، جن کی ممتاز کارکردگی کا ریکارڈ ہے، جو بہترین نظم ونسق کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، جو پیداوری ، تحفظ، کوالٹی ، اختراعات، وسائل کا تحفظ، ہمت و جرأت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔یہ ایوارڈ ایسے ورکروں کو بھی دیئے جاتے ہیں جو اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں یا جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے لئے ایک اقتصادی امیدہے اور جس طرح ہماری معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے یہ بہت حوصلہ افزاء صورتحال ہے۔ایوارڈ پانے والوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لاکھوں ورکر معیشت کے پہیوں کو مسلسل گھماتے رہنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقی جی ڈی پی فیسٹول ہے، اس سے میرا مطلب ہے کہ آج جن لوگوں کی عزت افزائی کی گئی ہے وہ پوری تندہی سے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں اور ہماری ترقی کو آگے بڑھانے والی قوت ہیں اور یہ دو جی ڈی پی یعنی گریٹ ڈیڈیکیٹیڈ پرسنس، جی ڈی پی ہی ملک کے لئے اہم ہے اور اسی جی ڈی پی کے لئے ہمیں مسلسل تشویش رہتی ہے۔محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) سنتوش کمار گنگوار نے اس موقع پر ورکروں کے حقوق اور ان کی فلاح وبہبود کا تحفظ کرنے کے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے ہندوستان کی آبادی کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ براہ راست متاثر ہوتا ہے، جبکہ بالواسطہ طورپر یہ ملک کی پوری آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے وزارت کی طرف سے لیبر اصلاحات کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کی تیاری میں ان کی وزارت کا اہم اصول کم از کم حکومت میں زیادہ سے زیادہ حکمرانی ہے۔


Share: